حکومت اور طالبان دونوں مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں، دہشتگردی کے واقعات میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں، مولانا یوسف شاہ

بدھ 19 فروری 2014 15:52

حکومت اور طالبان دونوں مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں، دہشتگردی کے واقعات ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) حکومت اور طالبان دونوں مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں۔ اور کچھ بیرونی طاقتیں مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا کرنے چاہتے ہیں ان کو ہم کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار طالبان کمیٹی کے کوارڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے پشاور میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے فون کرکے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور طالبان نے بھی تمام گروپوں کو متفق کرنے کیلئے مشاورتی سلسلہ شروع کر رکھا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے سیز فائر کے حوالے سے اعلان متوقع ہے۔ اس سلسلہ میں شاہد اللہ شاہد نے تمام طالبان گروپوں کو اعتماد میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :