ہنگو میں خودکش حملہ آور کی اطلاع،موٹر سائیکل پر پابندی عائد کر دی گئی ،دو گرفتار

بدھ 19 فروری 2014 14:46

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) ہنگو میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر شہر میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ، پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو شہر میں خود کش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دوسری جانب دوآبہ تھانے کی حدود میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن میں مطلوب دہشت گرد سمیت سترہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کئی بم دھماکوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :