لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 19 فروری 2014 14:46

لکی مروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ زنگی خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے، پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔