فلم ” دل پرائے دیس میں“ کراچی کے سینما گھروں میں ریلیز

بدھ 19 فروری 2014 14:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) ہدایتکار حسن عسکری کی فلم ” دل پرائے دیس میں“ کراچی کے سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی جہاں اسے خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر ممتاز ملک نے مثبت رسپانس آنے کے بعد ملک کو رواں ہفتے حیدر آباد میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فلم میں اداکار سمیع خان ، ہما علی ، افتخار ٹھاکر ، خالد بٹ ، راشد محمود ، راحیلہ آغا ، مہرو بٹ ، خرم ملک ، اسد ، رستم علی سمیت دیگر نے کردار نبھائے ہیں۔ یاد رہے کہ فلم ” دل پرائے دیس میں “ کو چند ماہ قبل لاہور میں بھی ریلیز کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :