ناروے کی خاتون سکائر ایسٹرڈ جیکبسن بھائی کی وفات کے باعث ونٹر اولمپکس گیمز چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئیں

بدھ 19 فروری 2014 13:44

ماسکو/اوسلو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) ناروے کی خاتون سکائر ایسٹرڈ جیکبسن بھائی کی وفات کے باعث روس میں جاری ونٹر اولمپکس گیمز ادھوری چھوڑ کر واپس پہنچ گئیں ناروے ٹیم کے حکام کے مطابق بھائی کی وفات کے باعث جیکبسن کیلئے کھیلوں پر توجہ دینا مشکل ہو گیا تھا اور وطن واپس جانے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا۔

(جاری ہے)

جیکبسن روس میں جاری ونٹر گیمز ویمنز سپرنٹ فری کے فائنل میں پہنچی تھیں اور چوتھے نمبر پر رہی تھیں۔ دوسری جانب 10 کلا میٹر کلاسک ایونٹ میں وہ 19 ویں نمبر پر رہی تھیں جبکہ 4x5 کلو میٹر ریلے ٹیم میں وہ 5 ویں پوزیشن پر رہی تھیں۔