گریم سوان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز میں کمنٹری کریں گے

بدھ 19 فروری 2014 13:44

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق شہرہ آفاق سپنر گریم سوان رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 28 فروری سے 13 مارچ تک ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

سوان نے گزشتہ برس دسمبر کے وسط میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا تھا۔

سوان نے 60 ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 39 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی۔ سوان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں کمنٹری کریں گے، وہ ویون رچرڈز، ٹونی کوزائر، سیمن مان، کیون ہوویلز اور ڈیرک کو جوائن کریں گے۔