نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ،دوسری اننگز میں ظہیر خان نے ایک اننگز میں زیادہ اوور کرانے کا اعزاز حاصل کرلیا

بدھ 19 فروری 2014 13:43

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء)نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ظہیر خان نے ایک اننگز میں زیادہ اوور کرانے کا اعزاز حاصل کیارپورٹ کے مطابقبھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ظہیر خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 170 رنز دیئے، وہ اس منفی ریکارڈ میں دوسرے بھارتی فاسٹ باؤلر ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 1982-83ء میں کیپل دیو نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 220 رنز دیئے تھے۔ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ظہیر خان نے ایک اننگز میں زیادہ اوور کرانے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 51 اوورز میں 170 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔