نصرت فتح علی کی قوالی سے متاثر ہو کر فن کو سیکھنے کیلئے امریکہ سے آنیوالی خاتون نے اسلام کا مطالعہ بھی شروع کر دیا

بدھ 19 فروری 2014 13:26

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء ) استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی سے متاثر ہو کر اس فن کو سیکھنے کیلئے امریکہ سے پاکستان آنے والی خاتون جسیکا نے اسلام کا مطالعہ بھی شروع کر دیا ۔ غیر ملکی خاتون گزشتہ چھ ماہ سے لاہور میں رہائش پذیر ہے اور اس نے استاد نصرت فتح علی خان کے طبلہ نواز کی شاگردی اختیار کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

جسیکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ نصرت فتح علی خان کی آڈیو کیسٹ ایک بار نصرت فتح علی خان کی آواز سنی جس نے کایہ ہی پلٹ دی ،میرا مشرقی موسیقی کی چاشنی کو دنیا بھر میں پھیلانے کا عزم ہے ۔

غیر ملکی خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفیانہ کلام میں ایسی روشنی ہے جس کی امریکی معاشرے کو بہت ضرورت ہے ۔بتایا گیا ہے کہ صوفیانہ کلام نے امریکی لڑکی کے دل میں رائے حق کی شمع بھی روشن کر دی ہے اور جسیکا نے اسلام کا مطالعہ بھی شروع کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :