ہوٹل مالکان‘پراپرٹی ڈیلر اور مالکان مکانات رہائش رکھنے والوں کے کوائف پولیس کو فراہم کریں‘ پولیس آفیسر بنوں

بدھ 19 فروری 2014 13:26

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اقبال خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ہوٹل مالکان ، پراپرٹی ڈیلرز او مالکانِ مکانات کو چاہئیے کہ وہ کرایہ پر مکانات دُکانات اور ہوٹلوں میں رہائش رکھنے والے افراد کے مکمل کوائف پولیس کو فراہم کریں ۔ اور پولیس کو کرایہ داوں اور ہوٹلوں میں رہائش رکھنے والے افراد کے کوائف فراہم نہ کرنے پر ہوٹل مالکان ، پراپرٹی ڈیلز اور مالکانِ مکانات کو بلا تاخیر اور بغیر وارنٹ کو گرفتار کر کے سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔

وہ بنوں پولیس لائن میں ہوٹل مالکان ، پراپرٹی ڈیلروں اور مالکانِ مکانات کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا علاقے میں دہشتگردی و شر پسندی کا خاتمہ امن و امان کی بحالی ، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی پولیس کا اولین مشن ہے ۔

(جاری ہے)

جس کیلئے عوام کا تعاون نا گزیر ہے شر پسندوں ، دہشتگردوں اور مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھنا اور پولیس کو ایسے عناصر کی بروقت نشاندہی کرنا ہر پاکستانی کا ایک قومی اور ملی فریضہ ہے ۔

بنوں پولیس فورس نے دہشت گردی و شر پسندی کی جنگ کے خلاف اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ دے کر وطن دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنا کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ۔ ضلع بنوں میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے بنوں پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :