لاہور کے ہسپتالوں میں ایکسرے مشینوں کی خرابی سے مریض پریشانی کا شکار ہیں‘ میاں کامران سیف

بدھ 19 فروری 2014 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ایکسرے مشینوں کی خرابی سے مریض پریشانی کا شکار ہیں لاہور کے بڑے ہسپتال جناح، سروسز ، جنرل، گنگا رام، میئو ہستال میں کروڑوں روپے کی انتہائی حساس انٹینسی فائر ایکسرے مشینیں محکمہ صحت کی غفلت کے باعث عرصہ دراز سے خراب ہیں جن کی درستگی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث غریب اور سفید پوش مریض خوار ہورہے ہیں اور انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے اور باہر سے پرائیویٹ طور پر مہنگے ایکسرے کروانے کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے دعوؤں کے باوجود عوام صحت کی سہولتوں سے محروم اور پرائیویٹ علاج معالجہ پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی دور میں پنجاب بھر میں ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم تھیں عوام آج بھی ان کے دور کو یاد کر رہے ہیں جبکہ آج ہسپتالوں میں مریض پریشانی کا شکار ہیں اور خوار ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :