شہری اپنے کاپی والے لائسنس جمع کروا کر فوری کمپوٹرائزڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں‘ چیف ٹریفک آفیسر لاہور

بدھ 19 فروری 2014 13:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ ایسے شہری سے جن کے پاس لاہور شہر کا پرانا کاپی والاڈرائیونگ لائسنس ہے وہ جلد سے جلد اسے کمپوٹرائزڈ کروائیں کیونکہ کاپی والے لائسنس اب رینو نہیں ہورہے ،ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت شہری کاپی والے ڈرائیونگ لائسنس سے کمپوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سی ٹی او آفس کے علاوہ ڈی ایچ اے فسیلیٹشن سنٹربھی جا سکتے ہیں۔

سہیل چوہدری نے کہا کہ ڈور ٹوڈور لائسنسنگ پالیسی میں شہریوں کو سہولت ، آسانی اور بذریعہ کورئیر لائسنس کی ترسیل کے عمل کو بے حد سراہا ہے۔شہریوں کے کمپوٹرائزڈ ریکارڈ ہونے سے لائسنس گمشدگی کیصورت میں بغیر کسی تاخیرڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پرانے کاپی والے لائسنس کو کمپوٹرائزڈ کروانے کیلئے شہری اصل شناختی کارڈ ، دو تصاویر اور لاہور شہرسے جاری شدہ کاپی والے لائسنس کے ہمراہ صبح9/بجے سے 3/بجیتک تشریف لا سکتے ہیں۔

شہریوں کے قیمتی وقت اور سہولت کے پیش نظر پرانے کاپی والے لائسنس کو کمپوٹرائزڈ کروانے کیلئے خواتین اور سینئر سٹیزنز اور دیگر شہریوں کیلئے علیحدہ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔شہری ڈرائیونگ لائسنس فارم سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹwww.ctplahore.gop.pk سے ڈاؤن لو ڈکرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مزید معلومات کیلئے شہری سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0421915پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :