مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے دشمن عناصر بم دھماکے اور خود کش حملے کررہے ہیں‘مہتاب اللہ خان

بدھ 19 فروری 2014 13:24

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) انٹرنیشنل اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ملک مہتا ب اللہ خان اور سنیئر نابء صدر ملک جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریکِ طالبان پاکستان کے مابین مذکرات اور امن کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے دشمن عناصر کے ملاپ سے بم دھماکے اور خود کش حملے شروع کر دئے ہیں وہ بنوں میں ایک اجتماع سے خطاب رہے تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں نے اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کے سیاستدان و حکمرانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک عالمی سازش کے تحت اس خطے میں تیسری عالمی جنگ مسلط کر دی گئی ہے ۔ ملک تاریخ کے انتہائی تحت نئی نسل کو ہاتھ میں اسلحہ ، بارود تھماکر انہیں قلم و کتاب سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس لئے پاکستان کے 18کروڑ عوام کو چاہیے کہ وہ امریکہ اور اسکے حواریوں کی مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے یکجاء و متحد ہو جائے اور ایک خوشحال اور ترقیافتہ ملک بن سکے۔ طالبان اور حکومت کے مابین کامیاب مذکرات ایک نیک شگون ہے ۔ جس سے ملک میں مضبوط معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ امن و امان بھی قائم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :