خیبر پختون خوا حکومت نے 15 لاپتہ افراد کے کوائف پر مبنی رپورٹ تیار کرلی

بدھ 19 فروری 2014 12:38

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) خیبر پختون خوا حکومت نے 15 لاپتہ افراد کے کوائف پر مبنی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے خیبرپختون خوا میں لاپتہ ہونے والے 117 افراد کی تفصیلات طلب کی تھیں، جس کے جواب میں خیبر پختون خوا حکومت نے 15 افراد کی تفصیلات تیار کی ہیں، جسے اگلی سماعت پرعدالت عالیہ میں پیش کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد117نہیں بلکہ 94ہے، جن میں 8 افراد کو مختلف حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے اور6 کو رہا کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک شخص حراستی مرکز میں انتقال کرگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :