ایک گروپ مذاکرات کو سبوتاژکرنا چاہتاتھا،حکومتی کمیٹی کا طالبان کمیٹی سے رابطہ نہ کرنے کا اعلان،ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنے کے حوالے سے مہمند طالبان کا بیان معمہ ہے ،مذاکرات کو فی الحال روکاگیاہے بندنہیں کیاگیا،حکومتی رکن کمیٹی کی نام ظاہرنہ کرنے کی شر ط پر نجی ٹی وی سے بات چیت

منگل 18 فروری 2014 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے کہاہے کہ وہ اب طالبان کمیٹی سے رابطہ نہیں کرے گی ،مذاکرات کو روکا ہے بند نہیں کیا،ایک گروپ مذاکرات کو سبوتاژکرنا چاہتاتھاجس میں وہ کامیاب رہا،ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنے کے حوالے سے مہمند طالبان کا بیان معمہ ہے ،نجی ٹی وی نے بتایاکہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر با ت کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کی کمیٹی سے اب حکومتی کمیٹی رابطہ نہیں کرے گی،حکومتی کمیٹی کی رائے ہے کہ طالبان اب اپنی کمیٹی کو نکتہ نظربتائیں،حکومتی کمیٹی کے رکن نے کہاکہ فی الحال مذاکرات کو روکا گیا ہے بندنہیں کیاگیا،حکومت بھی مذاکرات کو بند کرنے کی خواہش نہیں رکھتی انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکراتی عمل آگے بڑھے اورجلد ازجلد فریقین کسی نتیجے پر پہنچیں تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے ،انہوں نے کہاکہ ایک نام نہا د گروپ مذاکرات کو سبوتاژکرناچاہتاتھا ،جس میں وہ کامیاب رہا اورمذاکرات کو ثبوتاژکیاگیا،انہوں نے کہاکہ طالبان کا بڑاگروپ مذاکرات چاہتاہے،حکومتی کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکار کو کب شہید کیاگیا،مہمندطالبان کا بیان معمہ ہے ۔