پشاور،تخریب کاروں سے جھڑپ،میجرجہانزیب شہید،نماز جنازہ ادا کردی گئی ،بازار میں شدت پسندوں کی موجودگی اور بھتہ وصولی کی اطلاع ملنے پر پاک فوج کی کوئک رسپانس یونٹ کے میجر جہانزیب دیگر فوجی جوانوں سمیت موقع پر پہنچے، شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر جہانزیب دو گولیاں لگنے سے شہید ہوگئے ،جوابی کارروائی میں تین شدت پسند مارے گئے۔ تفصیلی خبر

منگل 18 فروری 2014 22:09

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ میجر جہانزیب کی فائل فوٹو۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ میجر جہانزیب کی فائل فوٹو۔

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) ایف آر پشاور کے علاقے بازارگے میں تخریب کاروں کے ساتھ جھڑپ میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر جہانزیب کی نمازہ جنازہ کور ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور کے علاوہ پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اعلی حکام سمیت صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ایف آر پشاور کے علاقے بازار گے میں شدت پسند مبینہ طور پرمقامی افراد سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بازار میں شدت پسندوں کی موجودگی اور بھتہ وصولی کی اطلاع ملنے پر پاک فوج کی کوئک رسپانس یونٹ کے میجر جہانزیب دیگر فوجی جوانوں سمیت موقع پر پہنچے ۔ شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر جہانزیب دو گولیاں لگنے سے شہید ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں تین شدت پسند بھی ہلاک ہو گئے۔ میجر جہانزیب کی نماز جنازہ منگل کی شام سات بجے کور ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کے علاوہ پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اعلی حکام سمیت صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان، وزیر صحت شوکت یوسفزئی اور تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اشتیاق ارمڑ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :