ایف سی اہلکاروں کا قتل ظالمانہ اور اسلامی تعلیمات کےمنافی ہے، عمران خان
منگل 18 فروری 2014 21:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے جنگ بندی سب سے ضروری اقدام ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام کسی بھی صورت میں معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور طالبان کا یہ اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے ایف سی اکے اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات امن اعمل سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور حکومت اور طالبان کے درمیان بامعنی مذاکرات کے لئے جنگ بندی پہلا ناگزیر اقدام ہے، اراکین کا مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کی حکومتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے ہی معاملات کا حل درست راستہ ہے تاہم شہریوں کے قتل عام نے امن کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کردی جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.