ہمیں سندھ کی ثقافت پر فخر ہے اور سندھ کی ثقافت پرتنقید برداشت نہیں کی جائے گی، نثار احمد کھوڑو ، دہشت گردی کے خطرات کے باوجود آگے بڑھتے رہیں گے ،حالات کیسے بھی ہوں ثقافتی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 18 فروری 2014 20:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) سندھ کے سنیئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبہ ہے تو ملک ہے، سندھ نے پاکستان بنایا اس لیے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ کسی کو خراب نہیں لگنا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی طرح آمروں اور منفی سوچ رکھنے والوں کو للکارا ہے اور للکارتے رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو سرسید گورنمنٹ گرلز کالج نا ظم آبا د میں سندھ فیسٹیول میلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہمیں سندھ کی ثقافت پر فخر ہے اور سندھ کی ثقافت پرتنقید برداشت نہیں کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شلوارقمیض پہن کر لوگوں کو اسلام آباد کے روڈوں پر گھومنے کا انداز سکھایا اور اب سندھ کی ثقافت دنیا کی ثقافت بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے باوجود آگے بڑھتے رہیں گے اور حالات کیسے بھی ہوں ثقافتی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے طالبان سے مذاکرات کرکے خود کو کمزور ثابت کیا ہے کیونکہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات ہورہے ہیں تو دوسری طرف کراچی سمیت دیگر مقامات پر حملے اس بات کا ثبوت ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اسلیئے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی ہونی چایئے ۔میلے کے دوران طالبات نے سندھ کے ثقافتی ٹیبلو پیش کیے اور سنیئر وزیر نے مختلف اسٹالوں کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :