سابق صدر پرویزمشرف کا عدالت میں پیش ہونا مثبت اقدام ہے،بلاول بھٹو زرداری

منگل 18 فروری 2014 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویزمشرف کا عدالت میں پیش ہونا مثبت اقدام ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا عدالت میں پیش ہونا ایک مثبت اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کو یہ محسوس ہوا ہوگا کہ اس طرح کے حالات کا سامنا کرنے میں ہی بڑائی اور عزت ہے۔

دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مشرف عدالت میں پیش ہوگئے ہیں اب مجھے ان کی صحت کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف کی عدالت میں پیشی کے بعد اب ان کی صحت جانچنے کے لیے ایک نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :