جنوری کے لئے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 2روپے اضافے کا امکان

منگل 18 فروری 2014 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) جنوری میں سستی پن بجلی کی پیداوار کم رہنے اوور مہنگے ذرائع سے زیادہ بجلی پیدا ہونے کے باعث نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو بھجوائی گئی درخواست کے مطابق جنوری میں پن بجلی کی پیداوار صرف ساڑھے 13فیصد رہی جبکہ 55فیصد بجلی مہنگے تیل پر پیدا ہوئی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی فی یونٹ فیول لاگت 2روپے بڑھ گئی ، نیپرا جلد ہی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :