لاہور، یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پرسکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والا اے ایس آئی پر اسرار طو رپر ہلا ک ،محمد بوٹا اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا ،پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی

منگل 18 فروری 2014 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پرسکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والا اے ایس آئی پر اسرار طو رپر ہلا ک ہو گیا ۔پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم سید یو سف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والا اے ایس آئی محمد بو ٹاپر اسر ار طو رپر ہلا ک ہو گیا ، مذکو رہ پو لیس افسر کچا کماہاں روڈ کے علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی کی ہلاکت ممنوعہ ادویا ت کے استعمال سے ہوئی ہے ۔پو لیس نے موقع پر موجود خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔