مولانامسعود اظہر کے منظر عام پر آنے سے بھارت کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ،بھارتی حکام کا نیا شوشہ،نئے سال کے آغاز سے اب تک دو مرتبہ ایئرپورٹ سکیورٹی الرٹ جاری کیے جا چکے ہیں،جیش محمد کوپاک فوج ہمارے خلاف استعمال کرنا چاہتی ہے،بھارتی انٹیلی جنس حکام کانیاواویلا

منگل 18 فروری 2014 19:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) بھارتی حکام نے نیاشوشہ چھوڑاہے کہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے منظر عام پر آنے سے بھارت کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اورنئے سال کے آغاز سے اب تک دو مرتبہ ایئرپورٹ سکیورٹی الرٹ جاری کیے جا چکے ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی اہلکاروں نے کہاکہ سکیورٹی الرٹس مولانا مسعود اظہر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی رپورٹوں پر جاری کیے گئے، بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج اظہر جیسے شدت پسندوں کو اس وعدے پر سرد خانے سے نکال رہی ہے کہ وہ انہیں بھارت کے خلاف لڑائی میں مدد دیں گے، بھارتی حکومت مولانا مسعود اظہر کو 2001 کے پارلیمنٹ حملے کا ذمہ دار قرار دیتی ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، بھارتی اہلکاروں کی ذہنی اختراع کے مطابق مظفر آباد کی ریلی اور اظہر کا اس سے خطاب، ریاست کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :