چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہوگئے

منگل 18 فروری 2014 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں 2ماہ سے زیادہ قیام کیا اور اپنے قیام میں انہوں نے نہ صرف پارٹی امور پر خصوصی توجہ دی بلکہ سندھ کے ثقافت اور ورثے کے تحفظ کے لیے تاریخی سندھ فیسٹول کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصہ دبئی میں قیام کے بعد واپس پاکستان آئیں گے اور بھرپور انداز میں پارٹی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :