چینی حکومت شہید فوجیوں کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ،چین کی سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی مذمت

منگل 18 فروری 2014 19:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) چین سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت شہید فوجیوں کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چینگ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چین نے ہمیشہ قومی سلامتی کے لیے حکومت پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ملک اپنی ملک کی صورتحال کے باعث قومی اسٹرٹیجی ترتیب دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت امید کا اظہار کرتی ہے کہ پاکستان جلد معاشی اور سماجی استحکام کو پا لے گا۔ چینی حکومت شہید ہونے والے فوجیوں کے خاندان والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :