لاہور،آٹھ افراد کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ،علاقے میں خوف و ہراس ،اطلاع ملتے ہی مقتولین کے عزیز وا قارب بھی پہنچ گئے ، دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

منگل 18 فروری 2014 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن کے ای بلاک میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ، اطلاع ملتے ہی مقتولین کے عزیز و اقارب پہنچ گئے جو دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ، قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جوہر ٹاؤن کے علاقے ای بلاک میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ارگرد علاقوں کے رہائشیوں کی کثیر تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی ۔

اطلاع ملنے پر مقتولین کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد بھی انکی رہائشگاہ پر پہنچ گئی اور دھاڑیں مار مار کرروتے رہے جس سے ماحول انتہائی افسردہ ہو گیا ۔ آٹھ افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس اور سوگ کی فضاء ہے اور لوگ اس واقعے پر انتہائی دکھ کا اظہا ر کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :