جھل مگسی میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا ، ملزمان فرار

منگل 18 فروری 2014 19:34

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) جھل مگسی میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گوٹھ مٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو بازار سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ہلاک ہونیوالوں میں غلام الدین سمن علی امام الدین شامل ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ملزمان فرا رہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :