جنرل الیکٹرک کے وائس چیئرمین کی وزیر اعظم سے ملاقات ،ملک کی طویل المدت ترقی سے وابستگی پر روشنی ڈالی،ہمیں پاکستان میں اپنی موجودگی کی طویل تاریخ اور قائم کی جانے والی شراکت داری پر فخر ہے ،جان رائس
منگل 18 فروری 2014 19:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) وزیر ا عظم محمد نواز شریف سے جنرل الیکٹرک کے وائس چےئرمین جان رائس نے ملاقات کی جس میں پاکستان سے اپنی کمپنی کی وابستگی پر روشنی ڈالی۔جان رائس نے بجلی کی پیداوار بڑھانے،بجلی کے شعبے کی صلاحیت اور اس شعبے کی قابل ِ تجدید متبادل میں تبدیلی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اساسی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں میں نجی اور سرکاری شعبے کے تعاون کے مواقع پر بات چیت کی ۔
پاکستان اپنے ہمہ گیر اساسی ڈھانچے کو مستحکم بنانے پر توجہ دے رہا ہے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے انرجی مکس کو فروغ دے رہا ہے۔اس پہلو کو ذہن میں رکھتے ہوئے رائس نے ان ملاقاتوں میں ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جی ای کی طرف سے پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
جان رائس نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں اپنی موجودگی کی طویل تاریخ اور قائم کی جانے والی شراکت داری پر فخر ہے۔
ہم جدید ترین ٹیکنالوجیز کو مقامی سلوشنز کے ساتھ ملا کر اساسی ڈھانچوں کے کلیدی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،جن سے موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے اور ملک کی اقتصادی میں مدد ملے گی اس وقت اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں جی ای کے تین دفاتر کام کر رہے ہیں،جنر ل الیکٹرک سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں 400 افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم ہو تے ہیں۔ 1960 کی دہائی میں جی ای، اُن اولین کمپنیوں میں شامل تھی جنھوں نے ملک میں اسٹیم اور گیس ٹربائن نصب کئے تھے۔جی ای پاور جنریشن،آئل اینڈ گیس، انرجی مینجمنٹ،ایوی ایشن،ٹرانسپورٹیشن اور صحت ِ عامہ کی دیکھ بھال کے کاروبار میں اپنی جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے توانائی کے کلیدی اور اساسی ڈھانچے کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جنرل الیکٹرک ،پی آئی اے کے فلیٹ انجنوں کی سروس کے لئے تیس سال سے زیادہ عرصے سے اس کی مدد کر رہی ہے اور چالیس سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان ریلویزکے ساتھ قابلِ فخر شراکت داری چلی آ رہی ہے،جب اس کے فلیٹ میں جنرل الیکٹرک کے پہلے ریلوے انجن متعارف کرائے گئے۔ جنرل الیکٹرک نے حال ہی میں جی ای اشوکا چینج میکر ایوارڈ کے ذریعے خواتین کے لئے معاشی ترقی کے مواقع آگے بڑھانے کے لئے دو متنوع تصورات پر فنڈنگ بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.