وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 18 فروری 2014 17:46

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سرحدی صورت حال اور دیگر پیشہ وارانہ امور پر آگاہ کیا، اس موقع پر اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران طالبان سے مذاکرات اور 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کے قتل پر بھی بات کی گئی۔ واضح رہے وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات سے قبل طالبان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا تھا جس میں کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ جب تک طالبان کی جانب سے پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا تواس وقت تک طالبان کمیٹی سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔