طالبان کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ہونا مشکل ہے، آغاسراج درانی

منگل 18 فروری 2014 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ہونا مشکل ہے۔ حکومت طالبان کے مطالبات پورے نہیں کر سکتی۔ طالبان ملک کے تمام حصوں میں موجود ہیں ،دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اندرون سندھ میں بھی غیر اعلانیہ آپریشن شروع کیا جائے ۔وہ منگل کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ بھر میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان ملک کے تمام حصوں میں موجود ہیں ۔دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اندرون سندھ میں بھی غیر اعلانیہ آپریشن شروع کیا جائے اور آئی جی کو اضلاع کی سطح پر خود نگرانی کرنی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ حکومت طالبان کے مطالبات پورے نہیں کرسکتی ایسے میں مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونا مشکل ہے۔ آغا سراج درانی نے میڈیا پر دہشت گردی کے حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی روایت خطرناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :