پشاور کے تھانہ تیکال کی حدود میں مولانا رقیب کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی

منگل 18 فروری 2014 16:41

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) پشاور کے تھانہ تیکال کی حدود میں مولانا رقیب کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ تیکال کی حدود میں طالبان دور میں وزیر مولانا رقیب کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا ٹارگٹ مولانا رقیب ہی تھے، موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے بائیس بور کی پستول سے دو فائر کئے اور موقع سے فرار ہوگئے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ۔

متعلقہ عنوان :