پشاور، پاکستان آرچری فیڈریشن کے انتخابات مکمل ، عارف حسن صدر اور وصال احمد جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 18 فروری 2014 16:39

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے انتخابات مکمل ، جنرل (ر) سید عارف حسن صدر ، وصال محمد خان جنرل سیکرٹری منتخب ، تفصیلات کے مطابق پاکستان آرچری فیڈریشن کی جنرل کونسل اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی جس میں متفقہ طور پر جنرل سید عارف ھسن کو فیڈریشن کا صدر اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے وصال محمد خان جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا ۔

دیگر عہدیداروں میں سید خاور شاہ ، ویمن ونگ کی چیئر پرسن کے لئے مس زینب شوکت اور شیخ مظہر احمد میڈیا کوارڈینٹر منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری وصال محمد خان نے سال 2013 کی مکمل کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور سال 2014 کیلئے کلینڈر کا اعلان ہوا جس میں نیشنل آرچری چیمپئن شپ مئی کے مہینے میں لاہور میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع نومنتخب صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن جوکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے بھی صدر ہیں نے اجلاس کو بتایا کہ وہ اس گیم کو بھرپور انداز میں ترقی دینے کے خواہاں ہیں اور وہ اس کو انٹرنیشنل سطح پر لانے کی کوشش کریں گے۔

اجلاس میں تمام صوبوں ، پولیس ، ریلوے اور ایچ ای سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دریں اثناء ۔خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر وسابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ سیکرٹری جنرل ذوالفقاربٹ نے وصال احمد خان کو پاکستان آرچری فیڈریشن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں آرچری کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :