پشاور، بشیر بلور شہید ٹورنامنٹ ، آئی سی ایم نے 166 رنز سے کامیابی حاصل کرلی

منگل 18 فروری 2014 16:39

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) دوسرا بشیر احمد بلور شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئی سی ایم ایس نے عبدالرؤف کرکٹ کلب کو166 رنز سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

جمخانہ گراؤنڈ پر جاری بشیر احمد بلور شہید کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئی سی ایم ایس کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 35 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے جس میں آصف 79 ، شیراز 65 اور عابد38 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

عبدالرؤف کلب کی طرف سے ظریف اور زاہد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں عبدالرؤف کرکٹ کلب کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ظریف 19 اور سکندر18 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ آئی سی ایم ایس کی طرف سے ذوہیب اور عبید نے تین تین جبکہ عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اس طرح آئی سی ایم ایس نے میچ میں 166 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :