پرویز مشرف 17گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں خصوصی عدالت میں پہنچے

منگل 18 فروری 2014 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 17گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں خصوصی عدالت میں پہنچے ۔

(جاری ہے)

منگل کو غداری کیس کی سماعت کے دور ان سابق صدر پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، سابق صدر 17 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں خصوصی عدالت پہنچے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خصوصی عدالت کے احاطے کی تلاشی لی اور موبائل فون جیمرز نصب کیے اس موقع پر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے خصوصی عدالت جانے والے راستے کے دوانوں اطراف ایک ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ بعد ازاں پرویزمشرف اسی پروٹوکول میں واپس اے ایف آئی سی پہنچے۔

متعلقہ عنوان :