مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کرینگے،لیڈی ہیلتھ ورکرز

منگل 18 فروری 2014 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر لیڈیز ہیلتھ ورکرز نے پیر کی صبح دھرنا دیا، رات گئے تک وزیراعلیٰ کے مشیر سلمان رفیق اور دیگر حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔

حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ 5 مارچ کو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمت کو مستقل کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا اور مارچ میں ہی تمام ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا۔حکومتی یقین دہانی پر مظاہرین کا ایک گروپ دھرنا ختم کر کے چلا گیا جبکہ دیگر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مسلسل دھرنا دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :