سرکٹ ہاؤس بونیر میں ڈیڈاک کمیٹی کا اجلاس

منگل 18 فروری 2014 16:17

بونیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) بونیر ڈیڈاک کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز سرکٹ ہاوس بونیر میں زیر صدارت ڈیڈاک چئیر مین حبیب الرحمن منعقد ہوئی۔اس موقع پرایم پی اے فضل غفور اور مشیر وزیر اعلیٰ سردار سورن سنگھ بھی موجود تھے۔جبکہ اجلاس میں ایم پی اے سردار حسین بابک کی نمائندے کیساتھ ساتھ بونیر کے تمام محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار سورن سنگھ نے کہا کہ ہم تبدیلی کا نعرہ تو لگارہے ہیں۔مگر بونیر میں پٹوار خانوں اور صحت کے مراکز میں کوئی تبدیلی نہ کرسکیں۔ جس کی مثال گزشتہ رو ز گدیزی میں کھلی کچہری میں عوام کا اظہار خیال تھا۔ جبکہ ایم پی اے فضل غفور نے کہا کہ ہمارے سکیموں اور فنڈ میں محکموں کی طرف سے روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جوہم ہرگز برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔

ائیندہ کیلئے اگر مجھے ایسی کوئی شکایت ملی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دونگا۔ڈیڈاک چئیرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے محکموں کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اجلاس میں بوٹو،جوتوں اور چپلوں کی شرکت کی ضرورت نہیں بلکہ محکموں کی افسران کی شرکت کی ضرورت ہے تاکہ وہ موقع محل کے مطابق جواب دہ ہو آئندہ کیلئے کسی بھی محکمے کے افسر کی اجلاس میں غیرحاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اور انہوں نے تمام محکموں کو پرانی سکیموں میں درپیش مشکلات اور حل کیلئے پندرہ دن کی مہلت دی۔اور چیف افسر بونیر سے محکموں کی سربراہان کی غیر حاضری کی ان سے وضاحت طلب کرنے کا حکم صادر فرمایا۔