حویلی لکھا ،اناڑی ڈاکٹر نے دوران آپریشن عورت کی پتھری نکالنے کی بجائے گردہ نکال لیا

منگل 18 فروری 2014 16:17

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء)اناڑی ڈاکٹر نے دوران آپریشن عورت کی پتھری نکالنے کی بجائے گردہ نکال لیا،غریب خاتون انتہائی تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل۔حویلی لکھا میں دوران آپریشن ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سرجری درست نہ ہونے پر مریضہ کے ناک اورنازک اعضاء سے خون جاری ۔ مریضہ کی حالت نازک ورثاء اور اہل علاقہ نے ٹائرز جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔

مقامی صحافیوں کی نشاندہی پر ڈی سی او کاڑہ کافوری ایکشن جبکہ انکوائری افسر ڈاکٹر شبیر چشتی نے کہا ہے کہ یورالو جسٹ ہی صرف گردہ کا آ پریشن کر سکتا ہے یہ آ پریشن غیر قانونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ جنڈی میں واقع سلیم سرجیکل سنٹرمیں فرید کوٹ کی رہائشی بیوہ خاتون عزیز بی بی عرف جیجاں نے پیٹ درد کی شکائیت پر داخل ہوئی مبینہ ڈاکٹر سلیم انجم ایم بی بی ایس نے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے بتایا کہ مریضہ کے دائیں گردے میں پتھری ہے اور فورا آپریشن کی ضرورت ہے جس پر مریضہ کے لواحقین نے فیس کی مد میں 15000 ہزار روپے ادا کئے تو ڈاکٹر سلیم انجم ایم بی بی ایس،ڈاکٹر شجاع الرحمان ایم بی بی ایس نے ملکر آپریشن کیا اس کے پیٹ کی سرجری درست نہ ہونے کیوجہ سے مریضہ کی حالت نازک ہو گئی ناک اور نازک جسمانی اعضاء سے خون جاری ہو گیا اور تین دن تک مریضہ کو بلڈ لگتا رہا لیکن مریضہ کی حالت بگڑ تی گئی و رثاء نے ڈاکٹر سے پوچھا تو ڈاکٹر نے بتانے سے انکار کر دیا ورثاء کے احتجاج پرڈاکٹرز نے بتایا کہ مریضہ کا گردہ خراب تھا جسے نکال کر لیبارٹری بجھوا دیا گیا ہے اب اسکی حالت خطرے میں ہے ڈاکٹر کے بیان پر ورثاء نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

دنیا ٹی وی حویلی لکھا کی نشاندہی پر ڈی سی او اوکاڑہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر چشتی کو بھیجاتو انکوائری آفیسر ڈاکڑسلیم کے کلینک پہنچ گئے اور انکوائری کی ڈاکٹر شبیر نے کہا کہ یہ اپریشن صرف یورالو جسٹ ہی کر سکتا ہے ا ن ڈاکٹرزکا اپریشن غیر قانونی ہے ہم ایمانداری سے انکوائری کریں گے کہ مذکورہ نجی ہسپتال میں گزشتہ 8 یوم سے داخل مریضہ کا کوئی ریکارڈ نہ ہے ڈی سی او صاحب کے حکم پر مریضہ کو DHQ ہسپتال اوکاڑہ ریفر کر دیا ۔

جہاں پر مریضہ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ اوکاڑہ سے مریضہ کو حالت نازک پر لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر سلیم انجم ایم بی بی ایس نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مریضہ کے لواحقین کی اجازت سے آپریشن کیا گیا ہے اس میں ہماری کوئی غلطی نہ ہے۔