سارک وزراء کونسل کا 35 واں اجلاس کل مالدیپ میں ہوگا ، سرتاج عزیز اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

منگل 18 فروری 2014 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) سارک کی وزراء کونسل کا 35 واں اجلاس کل بدھ کو مالدیپ میں ہوگاجس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ترکی کو سارک تنظیم کے دسویں مبصر ملک کا درجہ دینے سے متعلق فیصلے پر بھی غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سارک میں مبصر ملکوں کے کردار اور شرکت کی حمایت کرتا ہے کیونکہ اس سے تنظیم کی عالمی حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے اور پاکستان پہلے ہی ترکی کی سارک میں مبصر ملک کی حیثیت سے شمولیت کی حمایت کرچکا ہے۔امور خارجہ کے مشیرمالدیپ کی نئی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :