پرویز مشرف نے عدالت میں پیش ہوکر قانون کا احترام ثابت کردیا، احمد رضاقصوری
منگل 18 فروری 2014 14:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے بیماری کی حالت میں عدالت میں پیش ہو کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ قانون اور عدالتوں کا کتنا احترام کرتے ہیں۔غداری کیس کی سماعت کے بعد خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اسپتال سے عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اس دوران ایک ایمبولینس ان کے ساتھ تھی، گزشتہ روز کہا تھا کہ آج سرپرائز دیں گے ہمارا سرپرائز یہی ہے کہ پرویز مشرف آج عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ آج سماعت کے دوران عدالت میں یہ معاملہ زیر غور آیا کہ غداری کیس کے لئے تشکیل دی جانے والی خصوصی عدالت کیس سننے کی اہل ہے یا نہیں، کیوں کہ آئین کے آرٹیکل 549 کے تحت پرویز مشرف کے خلاف کیس سماعت فوجی عدالت میں ہی ہوسکتی ہے، جب تک عدالت کے خلاف دائر درخواستوں اور پراسیکیوٹر سے متعلق فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک غداری کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.