اسسٹنٹ کمشنر قصور کا پتنگ بازؤں کیخلاف آپریشن ‘30افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

منگل 18 فروری 2014 13:34

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء)ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی نے پتنگ بازؤں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز سٹی قصور اور مصطفی آباد کے علاقوں میں پتنگ بازی کرنیوالوں ‘گڈی اور ڈور تیار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں 40افراد کو پکڑا اور 30کیخلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کروائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ نیازی نے بتایا کہ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 500گڈی اور تقریبا 100کے قریب ڈور کی چرخیاں پکڑی ہیں اور ابھی مزید پتنگ بازوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنیکی اجازت نہیں دینگے ۔