اپوزیشن میں رہ کر سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی اور ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی چاہئے‘ پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی

منگل 18 فروری 2014 13:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ،ہم مخالفت برائے مخالفت کے قائل نہیں ہیں لیکن جو کام مو جودہ حکومت غلط کرے گی ان کی شدید مخالفت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مفاد کے حوالے سے تمام مثبت کاموں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے ۔

اپوزیشن کا مطلب ڈنڈے اٹھا کر حکومت کو مارنا نہیں ہم اپوزیشن میں رہ کر مفاہمت جمہوریت اور ملک کے مفاد میں سیاست کریں گے ۔ہم نے مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدلنے کا سلسلہ ختم کیا ہے جس کی وجہ سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہ کر سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی اور ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :