غداری کیس،سابق صدر پرویز مشرف آخر کار عدالت میں پیش ہو گئے

منگل 18 فروری 2014 13:06

غداری کیس،سابق صدر پرویز مشرف آخر کار عدالت میں پیش ہو گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف غداری مقدمہ میں عدالت میں پیش ہو گئے،ہسپتال سے لے کر عدالت تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو عدالت نہ جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن سابق صدر نے ڈاکٹروں کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق کسی قسم کا دبائو ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

سابق صدر نے ہسپتال کے سرٹیفکیٹ پر خود دستخط کیے جس میں بتایا گیا کہ میں اپنے رسک پر عدالت جا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے ساتھ تین ڈاکٹروں کی ٹیم بھی عدالت پہنچی ۔واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے دوران پرویز مشرف عارضہ قلب کی وجہ سے دو جنوری کو راستے سے ہی آرمی ہسپتال منتقل ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں متعدد بار عدالت طلب کیا گیا لیکن خراب صحت کے باعث پیش نہ ہو سکے اور آخرکار آج مشرف نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے باوجود عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔عدالت نے سابق صٓدر کے خلاف مقدمہ کو آرمی کوٹ منتقل کرنے کے فیصلے کو محفوظ کر لیا ہے ۔مشرف کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :