اوگر اچیئرمین تقرری کیس، گیلانی اور راجہ پرویز احتساب عدالت میں پیش

منگل 18 فروری 2014 11:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) اوگر اچیئرمین تقرری کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہردورمیں عدالتوں کا سامنا کیا،ملک کو آئین دیا اور اس کو بحال بھی کیا،ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔