اوگراتقرری کیس، یوسف گیلانی کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

منگل 18 فروری 2014 11:36

اوگراتقرری کیس، یوسف گیلانی کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) اوگرا تقرری کیس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویزاشرف حتساب عدالت پیش ہو گئے۔ احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے اوگرا تقرری کیس میں یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت 6 افراد کو طلب کر رکھا تھا ، آج دونوں سابق وزرائے اعظم عدالت میں پیش ہوئے ، یوسف رضا گیلانی کے وکیل امجد اقبال قریشی نے استدعا کی کہ ان کے موکل کا عدالت میں پیش ہونا خطرے سے خالی نہیں، ان کا بیٹا پہلے ہی بازیاب نہیں ہو سکا، لہٰذا انہیں حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،عدالت نے جب بھی انہیں بلایا وہ پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :