وزیرِ اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے 2 ارکان کی ملاقات

پیر 17 فروری 2014 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی اورمیجرریٹائرڈ عامر نے ملاقات کی ہے،عرفان صدیقی کا کہناہے کہ ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی اور میجر ریٹائرڈ محمد عامر نے وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ملاقات میں وزیراعظم سے ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد کی صورت حال پر بات ہوئی،وزیراعظم نے ایف سی اہلکاروں کے قتل پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں اکتیس جنوری سے اب تک کے مذاکراتی عمل اور پیش رفت پر بات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :