کراچی کے دس فیصد علاقوں پر طالبان کے قبضے کی خبریں درست نہیں، صرف پانچ سے چھ فیصد علاقوں میں وہ موجود ہیں، ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات

پیر 17 فروری 2014 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے دس فیصد علاقوں پر طالبان کے قبضے کی خبریں درست نہیں۔ صرف پانچ سے چھ فیصد علاقوں میں وہ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی میں سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ آپریشن جاری ہے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں اور مزید آئیں گے تاہم دباؤ بھی ہوگا، مجھے کوئی پریشر یا دھمکی نھیں ہے۔

واشنگٹن پوسٹ میں طالبان کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے دس فیصد علاقوں پر طالبان کے قبضہ کی اطلاعات غلط ہیں۔ محض چار سے پانچ تھانوں کے اطراف میں ان کی موجودگی کا پتہ چلا ہے اور ان علاقوں میں بھی آپریشن کیئے جارہے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ آپریشن میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے بچوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :