پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر سہیل کی جگہ ہارون رشید کو ترقی دے کر ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کردیا

پیر 17 فروری 2014 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر سہیل کی جگہ ہارون رشید کو ترقی دے کر ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ کا عہدہ عامرسہیل کی تقرری کالعدم قرار دینے کے بعد خالی ہواتھا، پی سی بی نے سربراہ یوتھ ڈویلپمنٹ ہارون رشید کو ترقی دیکر ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مقرر کردیا ہے۔واضح رہے کہ عامر سہیل کو سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر اور ڈائرکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کیا تھا تاہم ان کی برطرفی کے بعد سابق کپتان کی تقرری بھی کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔