Live Updates

سینیٹ اجلاس،اراکین سینٹ کے عمران خان بارے کہے جملے اور الفاظ قائم مقام چیئرمین سینٹ کارروائی سے حذف کروا دیئے

پیر 17 فروری 2014 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق پر بحث کے دوران اراکین سینٹ کے عمران خان بارے کہے جملے اور الفاظ قائمقام چیئرمین سینٹ کارروائی سے حذف کرواتے رہے ، چیئرمین سینٹ کی رولنگ کے بعد سینیٹرز کے تحریک پر مزید بات کرنے کے اصرار پرقائمقام چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان سینیٹرز بارے ایسی بات کرکے خود کو سینٹ میں زیر بحث لانے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو منا کر واپس پریس گیلری لانے پر قائم مقام چیئرمین سینٹ نے کہا کہ امید ہے وزیر مملکت عابد شیر علی ایسے ہی اچھی کارکردگی دکھا کر بجلی کی قلت کا معاملہ بھی حل کرلیں تو کمال ہو جائے۔ جس پر ایوان میں اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :