حکومت اور طالبان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ،کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے 1کھرب 14ارب سے زائد ڈوب گئے،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 390.24پوائنٹس کمی سے 26003.89پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 17 فروری 2014 21:32

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں جاری مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکراچی اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26300,26200اور 26100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب 14ارب 59کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت14.01فیصد کم جبکہ85.93فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،آئل ،انشورنس اور فرٹیلائزرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز5پوائنٹس کے اضافے سے ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26399پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم23ایف سی اہلکاروں کی شہادت کے بعد حکومت اور طالبان کے مابین مذاکراتی میں تعطلی کے باعث مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے،جس کے نتیجے میں ا نہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس 26000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا تاہم ایک بار پھر مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 26000کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 390.24پوائنٹس کمی سے 26003.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 45کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ ،330کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 9کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 14ارب 59کروڑ 85لاکھ 18ہزار809روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب17ارب 92کروڑ 37لاکھ 17ہزار 16روپے ہوگئی ۔

پیر کو کاروباری سرگرمیاں 17کروڑ 41لاکھ 68ہزار 850شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں2کروڑ83لاکھ 78 ہزار120شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت63.31وپے اضافے 7800.00روپے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 22.25روپے اضافے 3000.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 495.00روپے کمی سے 9495.00روپے جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 240.62روپے کمی سے 4571.88روپے پر بند ہوئی ۔

پیر کو جہانگیر صدیقی کی سرگرمیاں99لاکھ 67ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 59پیسے کمی سے 12.10روپے اور بینک آف پنجاب کے رائٹ حصص کی سرگرمیاں 99لاکھ 61ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 24پیسے کمی سے 1.77روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 196.17پوائنٹس کمی 18908.64پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 401.76پوائنٹس کمی سے 43094.55جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 342.02پوائنٹس کمی 19382.50پوائنٹس پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :