سعودی وزیر اطلاعات کا پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، لوک ورثہ میوزیم کا دورہ ، مقامی آرٹسٹوں کی پرفارمنس دیکھی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے سعودی وزیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

پیر 17 فروری 2014 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عبد العزیز بن محی الدین خوجہ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، لوک ورثہ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور پینٹنگز، قرآنی خطاطی اور مقامی آرٹسٹوں کی ثقافتی پرفارمنس بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی آرٹسٹوں کے کام کی بڑی تعریف کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سعودی وزیر کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا اور وزارت اطلاعات و نشریات کا دورہ کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سعودی وزیر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔