لاہورہائیکورٹ نے اتفاق فاؤنڈری کے اثاثے فروخت کرنے سے روکنے کیلئے دائر درخواستیں مسترد کر دیں

پیر 17 فروری 2014 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے نے اتفاق فاؤنڈری کے اثاثے فروخت کرنے سے روکنے کے لیے دائر درخواستیں مسترد کر دیں ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شہزادہ مظہر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی ۔ عدالت نے وکلا ئکے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپیلیں مسترد کر دیں۔