چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،معاشرے سے قانون اور انصاف کی فراہمی کے بغیر نظام زندگی تباہ ہو جا تا ہے‘ جسٹس عمر عطاء بندیال
پیر 17 فروری 2014 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ قرآن ہمیں قانون کی حکمرانی اور آئین کے نفاذ کا درس دیتا ہے، ہمارا عقیدہ قانون کی مکمل عملداری کا مطالبہ کرتا ہے اور معاشرے سے قانون اور انصاف کی فراہمی کے بغیر نظام زندگی تباہ ہو جا تا ہے۔ان خیالات کا اظہار فاضل چیف جسٹس نے سوموار کے روز اپنے چیمبر میں ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد شہباز رضوی کی سربراہی میں بار کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔
فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء برادری خوش قسمت ہے کہ انکا ذریعہ معاش لوگوں کی مشکلات کو ختم کرنے سے منسلک ہے اور جن سائلین کے مسائل حل ہوتے ہیں وہ کالے کوٹ کو بہت عزت واحترام دیتے ہیں۔(جاری ہے)
فاضل چیف جسٹس نے ملتان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکے دور میں ایک بھی متنازعہ مسئلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے عدالتی بائیکاٹ اور روز مرہ کی ہڑتالوں کی روایت دم توڑ رہی ہے جو کہ عدلیہ کے حوالے سے ایک خوش آئند امر ہے۔
وفدمیں موجود بار کے عہدیداروں نے وکلاء کی شکایات کے بروقت ازالے پر فاضل چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب کے وکلاء عدالتوں کے عزت وتوقیر میں اضافے اور مقدمات کو جلد نمٹانے میں اپنا تعاون ہمیشہ جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.